سندھ کی وزارت اعلیٰ کے لیے بااثر امیدوار کا نام سامنے آگیا

سندھ کی وزارت اعلیٰ کے لیے سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور کا نام سامنے آگیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی میں فریال تالپور کو وزیر اعلیٰ سندھ بنانے کی تجویز زیر غور ہے تاہم سابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور دیگر بھی وزارت اعلیٰ سندھ کی دوڑ میں شامل ہیں۔ بلاول بھٹو، آصف زرداری نے مرکز میں عہدہ قبول نہ کیا تو فریال تالپور کو وزیراعلیٰ بنایا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور دوسری مرتبہ رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

3 × 1 =