سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6دہشتگردہلاک

سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیاگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی،آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 6 دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے،فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی بھی زخمی ہوا۔ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہواہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ہلاک دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کے اغوا سمیت دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے،علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشتگرد کو ختم کرنے کیلئےسینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

two × five =