عمران خان کو غرور اور تکبر کی سزا ملی، سابق پی ٹی آئی رہنما مزید کیا بولے؟

تحریک انصاف کے سابق اور پی ٹی آئی پی کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپنے غرور اور تکبر کی سزا ملی۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ سائفر کیس میں سزا ملنے کے وہ خود ذمہ دار ہیں، عمران خان کا مشن غربت کا خاتمہ نہیں، غریب کو غریب تر بنانا تھا۔ سابق حکومتوں نے قرضے لے کر ملک کا خانہ خراب کیا۔واضح رہے کہ تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے نظام پور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان جذبات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

sixteen − fourteen =