پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ہم حکومت بنانے کے قریب آچکے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کے بغیر پارلیمان چلے گی نہ ہی ہم چلنے دیں گے، عمران خان کے بغیر تو جمہوریت چلے گی نہ ہی ریاست چلے گی۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ن لیگ کو دھتکار رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم کی حکومت میں نقصان ہوا تھا۔
