پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنا درست نہیں،این اے 47کا کیس الیکشن کمیشن میں لگا ہوا تھا۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹ کو اٹھایا گیا،الیکشن والے دن حکومت نے ہمارے ساتھ زیادتی کی،مجھے پولنگ سٹیشن سے باہر نکال دیا ،میرا رزلٹ روک لیاگیا،ڈی سی اسلام آباد کو خط لکھا کوئی جواب نہیں آیا،میں نے الیکشن کمیشن کو تمام ریکارڈ دے دیا ہے۔اتحادی حکومت سے متعلق ان کامزید کہنا تھا کہ اگر ان کی حکومت آتی ہے تو بجلی گیس کے قیمتیں بڑھ جائیں گی،آنے والے دنوں مہنگائی کنٹرول سے باہر ہوجائےگی۔
