لاہوربورڈکے تحت میٹرک سالانہ امتحانات کاآغازکل سے ہوگا، 2 لاکھ 40 ہزار امیدوار شرکت کریں گے۔ لاہور بورڈ کے تحت کل میٹرک کا پہلا پیپر ہو گا، پہلے روز 7مضامین کا امتحان لیا جائے گا،پہلی شفٹ میں تاریخ پاکستان، کمپیوٹر ہارڈ ویئر ،پولٹری فارمنگ ، غذا اور غذائیت کاامتحان ہوگا،دوسری شفٹ میں سوکس ،بزنس سٹیڈیز اور لباس و پارچہ بافی کا امتحان ہوگا، رواں سال 2 لاکھ 40 ہزار امیدوار امتحان میں شرکت کریں گے،جن کیلئے 860امتحانی سینٹرز بنائے گئے ہیں ،تمام امتحانی سینٹرز میں دفعہ 144 نافذ ہوگی،امیدواروں کو رولنمبر سلپ دیکھنے کے بعد امتحانی سینٹرز میں داخلے کی اجازت ہوگی،امیدواروں کو امتحان شروع ہونے سے 1 گھنٹہ قبل امتحانی سینٹر میں پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
