لاہور میں پانی نلکوں میں ,کراچی میں ٹینکر سے ملتا ہے، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو کا نام لیے بغیر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں پانی ٹینکر میں ملتا ہے جبکہ لاہور میں سڑکیں صاف کرنے کا پانی ٹینکر میں ہوتا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں حلقہ این اے 127 میں ن لیگ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ شہباز شریف نے کہا کہ ’عطا تارڑ کے مقابلے میں ایک مہربان یہاں آیا ہے اور کہتا ہے کہ لاہور میں پانی نہیں ملتا،میں اپنے مہربان کو بتاتا ہوں کراچی میں پینے کا پانی ٹینکر میں ملتا ہے اور اور لاہور میں سڑکیں صاف کرنے کا پانی ٹینکر میں ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف وزیراعظم بنے تو کراچی میں ٹینکر مافیا ختم ہوجائے گا اور پانی نلکوں میں آئے گا۔عطا تارڑ نواز شریف کا شیر ہے، جب آپ 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر کامیاب کروائیں گے تو ملک میں خوشحالی آئے گی کیونکہ 8 فروری کا سورج ملکی ترقی کا ضامن ثابت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

six + eight =