لیسکو نے 46یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارف کو 2کروڑ35لاکھ روپے بل بھیج دیا

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے 46یونٹ بجلی استعمال کرنے والے ایک صارف کو 2کروڑ35لاکھ روپے بل بھیج دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق بل پر میٹر ریڈنگ کی تصویر سے واضح ہو رہا ہے کہ صارف نے ماہ جنوری میں 46یونٹ استعمال کیے۔ اس کے باوجود ’موجودہ بل‘ کے خانے میں 2کروڑ 35لاکھ 23ہزار 538روپے کی خطیر رقم لکھی نظر آ رہی ہوتی ہے۔یہ بل حاجی حسن دین نامی شہری کے گھر کا ہے، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی تحقیقات میں علم ہوا تھا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں متعدد حیلے بہانوں سے صارفین کو لوٹ رہی ہیں۔ تحقیقات میں معلوم ہوا تھا کہ ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی نے صارفین سے 57لاکھ روپے، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی نے 12لاکھ روپے اور لاہور الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی نے صارفین سے 7لاکھ روپے اضافی وصول کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

two × two =