مریم نواز نے الیکشن کے مکمل نتائج آنے سے قبل ہی بڑ اعلان کر دیا

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ مرکز اور پنجاب میں سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آ رہی ہے، نوازشریف ن لیگ کے ہیڈ کواٹر میں جیت کا اعلان کرتے ہوئے خصوصی خطاب کریں گے ۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مریم نواز نے لکھا کہ گزشتہ رات کچھ میڈیا اداروں کی جانب سے غلط خبریں پھیلائے جانے کے باوجود بھی مسلم لیگ ن قومی اور صوبائی میں سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئی ہے جس پر میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں۔مریم نواز نے کہا کہ ہم کچھ آخری نتائج کا انتظار کر رہے ہیں، جس کے بعد میاں محمد نوازشریف مسلم لیگ ن کے ہیڈ کواٹر جائیں گے جہاں وہ جیت کا اعلان کر یں گے اور خصوصی خطاب کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

2 + one =