وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب کرلیا۔مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سرکاری ہسپتالوں کیلئے سینٹرل پتھالوجی لیب بنانے کی تجویزکا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ پنجاب کے بڑے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ جون تک مکمل کرلی جائے گی۔اجلاس میں 3 اضلاع میں میڈیکل سٹی بنانے کیلئے سفارشات اور تجاویز طلب کی گئیں۔وزیراعلیٰ نے پنجاب بھر میں خالی، متروک اور بند پڑے اسپتالوں کی عمارتوں کی فہرست بھی طلب کرلی۔
