مسلم لیگ (ن) کو کیا گارنٹی دی گئی جس پر وفاق میں حکومت بنانے کی حامی بھر لی

شراکت اقتدار کا فارمولہ طے پا گیا اور مسلم لیگ (ن) نے واضح گارنٹی ملنے کے بعد وفاق میں حکومت بنانے کی حامی بھر لی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق انتخابات میں تقسیم شدہ مینڈیٹ آنے کے بعد سیاسی پارٹیوں کو وفاق میں حکومت بنانے کا سب سے بڑا چیلنج درپیش تھا۔ اب شراکت اقتدار کا جو فارمولہ طے پایا ہے اس کے تحت پیپلز پارٹی صدارت کا عہدہ لینے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہیں لائے گی۔ طے پائے گئے تحریری معاہدے میں لیگی حکومت کو 5 سالہ مدت پوری کرنے کی گارنٹی دی گئی ہے۔ ایک دوسرے کی ٹانگیں نہیں کچھینچی جائیں گی۔ سیاسی استحکام کو آگے لے کر تمام جماعتیں چلیں گی۔ یہ گارنٹی بھی دی گئی کہ اگر پیپلز پارٹی کا سپیکر آتا ہے تو وہ اتحادی حکومت کو ساتھ لے کر چلے گا۔ وفاق میں مسلم لیگ (ن) تعاون کے بدلے پنجاب میں اتحادیوں کو ایڈجسٹ کرے گی اور بلوچستان میں بھی حکومت بنانے کیلئے تعاون کرے گی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ معاہدہ سرکردہ سیاسی رہنماوں نے کروایا ہے اور تمام معاملات کو باہمی مشاورت سے طے کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

11 − ten =