مسلم لیگ (ن )کے قائد و سابق وزیر اعظم محمدنواز شریف کے استقبال کے لیے لیگی رہنماؤں نے خصوصی لباس تیار کروالیے۔مسلم لیگ( ن) کی رہنما و سابق ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے اپنی یوتھ ٹیم کے لیے نواز شریف کی تصویر والے لباس تیار کرائے ہیں، سبز رنگ کے لباس پر نواز شریف کی تصویر پرنٹ ہے۔ چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مسلم لیگ( ن) مریم نواز بھی مینار پاکستان جلسہ کے روز خصوصی لباس پہنیں گی۔
https://x.com/hinaparvezbutt/status/1714318989730652534?s=20
