ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بتایا پی ٹی آئی دور میں کرپشن بڑھی، ہمارے دور میں کم ہوئی: شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بتایا ہے پی ٹی آئی دور میں کرپشن بڑھی، ہمارے دور میں کم ہوئی۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں جلسے سے خطاب کے دوران سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو کامیاب کرائیں گے تو ہسپتالوں میں غریب عوام کو فیس نہیں دینی پڑے گی، ادویات مفت ملیں گی، پورے ملک کے عوام کو لیپ ٹاپ فراہم کریں گے، اقتدار میں آ کر نوجوانوں کو تعلیمی وظائف دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا نام لئے بغیر کہا کہ ایک مہربان ہمیں کہتے ہیں ہم سے مناظرہ کر لو، وہ پنجاب میں عوام کو دی گئی سہولیات ایک مرتبہ دیکھ لیں، ان کے صوبے میں تو لاکھوں بچوں کو سکول کی سہولت میسر نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

20 − 18 =