ٹریفک وارڈن نے موٹرسائیکل سواروں کو روکا، بحث و تکرار ہوئی تو فائرنگ کر دی

لاہور میں ٹریفک وارڈن پر موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی۔نجی ٹی وی کے مطابق سمن آباد کے علاقے میں 3 افراد موٹرسائیکل پر سوار جا رہے تھے کہ ٹریفک وارڈن نے انہیں روک کر سائیڈ پر کھڑا ہونے کا کہا، اسی اثنا میں ٹریفک وارڈن سے تینوں کی بحث و تکرار ہونے لگی جو بڑھی تو موٹرسائیکل پر سوار 3 افراد میں سے ایک نے پستول نکالا اور وارڈن پر فائرنگ کر دی تاہم وہ بال بال بچ گیا۔موٹرسائیکل سوار ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، سٹی ٹریفک آفیسر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کروا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

twenty + eight =