عالمی جریدہ بلوم برگ کے ایشیا فرنٹیئر کیپیٹل کے فنڈمنیجر روچر ڈیسائی نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اکثریت سے بنے یا مخلوط، پاکستان کو نیا بیل آو¿ٹ پروگرام چاہئے،جیو نیوز کے مطابق روچر ڈیسائی نے پاکستان میں عام انتخابات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن نتائج جو بھی ہوں، پاکستان کے لئے آئی ایم ایف سے گفتگو اہم ہے، پاکستان کے بیرونی قرضوں کی صورتحال غیریقینی، غیرمستحکم ہے،فرنٹیئر کیپیٹل کے فنڈ منیجرروچر ڈیسائی کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کو آئندہ 6 مہینوں میں کئی ادائیگیاں کرنی ہیں، پاکستان کو لمبے عرصے کا بڑا قرض پروگرام چاہئے،پاکستان سٹاک ایکسچینج عالمی مالیاتی بحران سے بہت سستا بازار ہے،بلوم برگ کے منیجر کے مطابق پاکستانی بازار کا قیمت اور آمدنی تناسب کم ترین سطح پر ہے، حصص قیمتوں میں سیاسی، اقتصادی خدشات شامل ہونے کے سبب پاکستان سٹاک ایکسچینج سستا ہے،منیجر روچر ڈیسائی نے کہا ہے کہ پاکستان میں شرح سود آئندہ 9 سے 12 ماہ میں کم ہوسکتی ہے۔
