پاک بحریہ کی چھٹی ہنگور کلاس آبدوز کی تیاری کا آغاز

پاک بحریہ کی چھٹی ہنگور کلاس آبدوز کی تیاری کا آغاز کردیاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب کا انعقاد کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں ہوا،چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ ہنگور کلاس آبدوزیں جدید ترین ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سے لیس کی جائیں گی،قومی جہاز اور آبدوز سازی کی صنعت کو تقویت دینا نیول ہیڈکوارٹرز کی اولین ترجیح ہے، مقامی طور پرجدید آبدوز کی تیاری میں وزرات دفاعی پیداوار، پاک بحریہ اور کراچی شپ یارڈ کی مشترکہ کاوشیں لائق تحسین ہیں،ہنگور کلاس آبدوزوں کی پاکستان میں تیاری سے پاک بحریہ کی خود انحصاری کی کاوشوں کو فروغ حاصل ہوگا۔سربراہ پاک بحریہ نے آبدوز کی تیاری میں چائنہ شپ بلڈنگ اینڈ آف شور انٹرنیشنل کمپنی کے تعاون پر متعلقہ حکام کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

4 + nine =