پنجاب میں حکومت سازی کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے،پنجاب اسمبلی کا اجلاس 23 فروری بروز جمعہ کو متوقع ہے۔ محکمہ قانون کی جانب سےکل گورنر پنجاب کو اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن ارسال کی جائے گی، گورنر پنجاب بلیغ الرحمن محکمہ قانون کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس کال کریں گے،اجلاس جمعہ کے روز 2 بجے طلب کیا جائے گا،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پہلے اجلاس میں سپیکر پنجاب اسمبلی،ڈپٹی سپیکر اور قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا۔
