لاہور(سٹار ایشیا نیوز)لاہور میں پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق14 ٹکٹ ہولڈرز نےاپنا گروپ بنا لیا۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ اس گروپ کی جانب سے پارٹی میں نظریاتی ورکرز کو نظر انداز کرنے والےمزید ارکان سےرابطے کیےجارہے ہیں۔
سابق ٹکٹ ہولڈرز نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)عمران خان سےملاقات کیلئے ان کےوکیل انس ہاشمی کوخط لکھنے کا فیصلہ بھی کرلیا۔
ذرائع کےمطابق ناراض سابق ٹکٹ ہولڈرز نے بلال اسلم بھٹی کی رہائشگاہ پر آج اجلاس بلالیا۔
یہ بھی پڑھیں: میٹرک کے امتحانات میں طالبات سے موبائل فونز برآمد
ذرائع کےمطابق آج کے اجلاس میں بلال اسلم، سلمان شعیب،خالد گھرکی،ارشاد ڈوگر،طارق ثناء باجوہ،طارق سعادت،ضمیر،علی محمد خان،جاوید انور،امین ذکی اور دیگر شریک ہوں گے۔