لاہورکے علاقے الفیصل ٹاؤن میں نوجوان نے فائرنگ کرکے سوتیلی ماں اور اُس کی بہن کو قتل کردیا.پولیس کے مطابق ملزم نے والد کے دوسری شادی کرنے پرسوتیلی ماں اوربہن کو قتل کیا، فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم حسن کو اپنے والد ناصر کی دوسری شادی کا رنج تھا جس پر اس نے اپنی سوتیلی ماں ظاہرہ اور اس کی بہن سائرہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ملزم کے والد ناصر نے کچھ عرصہ قبل ظاہرہ نامی خاتون سے شادی کی تھی جس پر وہ راضی نہ تھا اور اسی بنا پر قتل کیا اور فرار ہوگیا۔پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر قتل کا مقدمہ درج کرلیا اور ملز م کی تلاش شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments