پیپلزپارٹی نے کراچی میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر چیف الیکشن کمشنر کو توجہ دلاؤخط لکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے خط میں کراچی کی امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر توجہ دلائی گئی،خط میں لکھا گیا کہ کراچی اورنگی ٹاؤن انتہائی حساس علاقہ ہے جہاں لسانی دہشتگردی کی بہت زیادہ وارداتیں ہوئی ہیں،پیپلز پارٹی کے انتخابی پوسٹرز اور جھنڈے باقاعدگی سے پھاڑے جا رہے ہیں،متعلقہ ویڈیوزاس شکایت کے بارے میں حوالہ کے لیے منسلک ہیں،الیکشن کمیشن قانون نافذ کرنے والے اداروں کو زیادہ سے زیادہ حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کرے۔خط میں درخواست کی گئی کہ الیکشن کمیشن شر پسند عناصر کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کرے۔
