پی ٹی آئی کے 30 کارکن جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کارکنوں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔عدالت نے 28 جنوری کو تین تلوار کلفٹن سے گرفتار کیے جانے والے 30 پی ٹی آئی کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔پی ٹی آئی امیدواروں سمیت 30 کارکنوں کو انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں پیش کیا گیا تھا، گرفتار ملزمان میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار معظم الرحمان اور وحید اللّٰہ بھی شامل ہیں۔ملزمان کیخلاف بلا اجازت ریلی نکالنے، پتھراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج ہے۔یادرہے کہ 28 جنوری کو کراچی میں تین تلوار پر پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا تھا، جس میں ایس ایچ او سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔پولیس نے ریلی میں شرکت کے لیے آنے والے کارکنوں کو منتشر کرتے ہوئے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

3 + 17 =