تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی صوبائی اسمبلی کے حلقے کا الیکشن ہار گئے۔پی پی 32 گجرات 6 کے تمام168 پولنگ سٹیشنزکے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ کے چودھری سالک حسین 55615 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوارپرویز الٰہی 44713 ووٹ لےکر دوسرے نمبرپر رہے۔
