چنیوٹ سے صوبائی آزاد امیدوار کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان

چنیوٹ سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 94 سے آزاد امیدوار نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق چنیوٹ سے منتخب ہونے والے پی پی 94 کے آزاد امیدوار تیمور لالی نے (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔واضح رہے کہ سب سے پہلے جس آزاد امیدوار کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان سامنے آیا تھا ان کا ٹیکسلا کے حلقہ این اے 54 سے تعلق اور جیتنے والے آزاد امیدوار عقیل ملک ہیں جنہوں نے اپنی نشست نوازشریف کو پیش کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

6 + 3 =