شہرقائد میں مبینہ طور پر قرض سے پریشان تاجر نے چلتی گاڑی میں بیوی کے سامنے خود کو گولی مارلی۔پولیس کے مطابق واقعہ نیوٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا ،زخمی شخص کو نجی اسپتال منتقل کردیا گیا اور اس کی گاڑی سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ۔ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ تاجر سعود نے بیوی سے جھگڑے کے دوران خود کو گولی ماری لیکن بعد میں پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ تاجر سعود کا پیسوں کا لین دین تھا،اسی لیے اس نے خودکشی کی کوشش کی، سعود کی اہلیہ کا بیان قلم بند کرلیا گیا،دونوں کے درمیان جھگڑا نہیں ہوا ۔یاد رہے کہ ابتدائی معلومات دینے والے شہری نے میاں بیوی میں جھگڑے کی اطلاع دی تھی۔
