سرسید پولیس نے راہ چلتی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ سرسید پولیس نے نارتھ کراچی سیکٹرالیون اے میں راہ چلتی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے ملزم اظہر ولد اخلاق کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او سرسید امام بخش لاشاری نے بتایا کہ گرفتارملزم کو علاقہ مکینوں کی مدد سے رنگے ہاتھوں گرفتارکیا گیا، ملزم گزشتہ روز والے کپڑے اور جیکٹس پہنچ کر کسی راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازبیا حرکات کرنے کے لئے علاقے میں پہنچا تو علاقہ مکینوں نے اسے پہچان لیا اور گھیرے میں لے لیا، اسی دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔انھوں نے بتایا کہ ملزم نیو کراچی کا رہائشی ہے وہ کپڑوں کی کٹنگ کا کام کرتا تھا، ملزم متعدد بارراہ گیر خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کر چکا تھا اور گرفتارملزم کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی تھی۔ گرفتار ملزم عادی مجرم ہے اور دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔
