شہر قائد کے علاقے نیو کراچی سیکٹر الیون جےمیں 2 سیاسی جماعتوں کے کارکان میں جھگڑے کے دوران زخمی ہونیوالا بچہ دم توڑ گیا۔ 12 سالہ عبدالرحمان ولدعبدالغفور4 روزتک موت اورزندگی کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد پیرکی دوپہرجناح ہسپتال میں دوران علاج دم توڑگیا۔پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد مقتول بچے کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔خیال رہے کہ نیوکراچی سیکٹر الیون جے میں 2 سیاسی جماعتوں کے کارکان میں تصادم کے 12 سالہ عبدالرحمان ولد عبدالغفور،16 سالہ عبدالرحمان ولد اسماعیل اور 40 سالہ شریف زخمی ہوئے تھے۔پولیس نے پیپلز پارٹی کے کارکن محمد یوسف کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی اوراقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت واقعےکا24/75 مقدمہ درج کرلیا تھا۔ مقدمے میں 2 ملزمان کو نامزد اور15 سے 20 صورت شناس ملزمان کو نامزد کیا تھا۔
