انتخابات 2024 میں الیکشن کمیشن کے جاری کردہ قومی وصوبائی اسمبلی کے نتائج کے مطابق کس جماعت کو خواتین کی کتنی مخصوص نشستیں ملیں گی؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔ پنجاب سے مسلم لیگ( ن) کو قومی اسمبلی کی خواتین 36 مخصوص نشستوں میں سے کم از کم 17 ،پیپلز پارٹی کو 3 مسلم لیگ( ق) کو ایک نشست ملے گی جبکہ 15 نشستیں آزاد امیدواروں پر مشتمل پینل کے حصے میں آئی ہیں جس کا حتمی فیصلہ آزاد امیدوار ،الیکشن کمیشن اور عدالتیں کریں گی ۔ پنجاب اسمبلی کی خواتین کی 28 مخصوص نشستیں مسلم لیگ (ن )کو ملیں گی جبکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) کے حصے میں3-3 آئیں گی جبکہ 26 نشستوں پر فیصلہ آزاد امیدواروں کی مرضی پر منحصر ہوگا ۔مسلم لیگ (ن) کو ملنے والی قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر جن خواتین کو کامیابی ملی ہے ان میں طاہرہ اورنگزیب ، شائستہ پرویز ملک ، نزہت صادق ، مسرت آصف خواجہ ، سیما جیلانی ، شازیہ خواجہ ، روزینہ خورشید عالم ،، وجیہہ قمر ,زیب جعفر ، کرن ڈار، انوشہ رحمان ، زہرہ ودود فاطمی، عائشہ تنولی ، صبا صادق ، فرخ ناز اور منیبہ اقبال کے نام شامل ہیں ۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے حنا ربانی کھر ، ثمینہ خالد گھرکی ، اور نتاشا دولتانہ جبکہ مسلم لیگ (ق) کی فرخ خان کے نام شامل ہیں۔
