کمشنر راولپنڈی علی چٹھہ کے دھاندلی کے اعتراف پر تحریک انصاف نے رد عمل جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ چیف الیکشن کمشنر ، چیف جسٹس سمیت ملوث تمام افسران فوری طور پر مستعفیٰ ہوں ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کا بیان میں کہناتھا کہ پی ٹی آئی کی چوری کی گئی نشستیں فوری واپسی کی جائیں ،کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے اعترافی بیان سے پی ٹی آئی کے موقف کی تائید ہوئی ہے ، 70 ہزار ووٹوں کی برتری والے آزاد امیدواروں کو شکست میں تبدیل کیا گیا، کمشر راولپنڈی نے عوام کا مینڈیٹ چرانے کی گھناونی سازش کے کرداروں کو بے نقاب کر دیاہے ، واضح ہو چکاہے کہ الیکشن میں عوام نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے نوازا، کمشنر راولپنڈی کے انکشافات کے بعد چیف الیکشن کمشنر کو عہدے پر رہنے کا کوئی جواز حاصل نہیں ہے ، فارم 45 کے مطابق ووٹوں کی گنتی کر کے چوری شدہ 86 نشستیں واپس کی جائیں ، تمام ملوث مجرمان کے خلاف آئین ، قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے سزا دی جائے ۔
