پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ ہمارے وزیراعظم کے امیدوار بلاول بھٹو زرداری ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ دیکھتے ہیں آگے مشاورت میں کیا ہوتا ہے، آگے کا لائحہ عمل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) میں طے ہوگا۔ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور مستقبل میں سیاسی تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی، قائدین نے ملک کو سیاسی استحکام سے ہم کنار کرنے کیلئے سیاسی تعاون پر اتفاق کیا۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں جماعتوں کے قائدین نے اصولی اتفاق کیا کہ سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے۔
