انسداددہشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے9 مئی کو تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے کیس میں یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کاٹرائل شروع کردیا، ملزمان پرکل فردجرم عائدہو گی۔ یاسمین راشد، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کوعدالت میں پیش کیا گیا، چالان میں بغاوت سمیت دیگر سنگین الزامات لگائے گئے ہیں ۔ عدالت نے نئے مقدمے میں گرفتاری کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی. 9 مئی کو راحت بیکری کے سامنے پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں ملزمان کو چالان کی کاپیاں 3 فروری کو تقسیم کرنیکا حکم دیدیا، مقدمے میں سابق ایم این اے روبینہ جمیل ، خدیجہ شاہ ، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید،محمد عمیر نامزد ہیں ،پولیس نے چالان جمع کرا رکھا ہے۔عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما خالد گجر کے جسمانی ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کردی۔
