کوٹ ادو کے قریب ڈرائیور نے تیز رفتار بس آگے جانیوالی گدھا ریڑھیوں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں 5 مزدور موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق بس ڈرائیور کی لاپرواہی کے سبب افسوسناک واقعہ ٹبہ موچی والی کے قریب پیش آیا جہاں مزدور گدھا گاڑیوں پر سوار ہو کر کوٹ ادو سے سنانواں جا رہے تھے کہ اچانک پیچھے سے آنیوالی تیز رفتار بس ان پر چڑھ دوڑی۔حادثے میں 5 مزدور موقع پر جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈرائیور موقع پا کر فرار ہو گیا تاہم پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔
