کتنے امریکی فوجی عراق و شام میں زخمی، کتنے تشویشناک حالت میں ہیں؟ پینٹاگان نے خود ہی تعداد بتا دی

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے بیان جاری کیا ہے جس میں عراق اور شام میں زخمی اور تشویشناک حالت میں امریکی فوجیوں کی تعداد بتا دی۔نجی ٹی وی” کے مطابق پینٹاگان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں پر حزب اللہ اور حماس نے میزائل اور ڈرون حملے کئے جن کی تعداد 38 ہے۔ ان حملوں میں 45 امریکی فوجی زخمی ہوئے جن میں سے 24 فوجیوں کی حالت تشویشناک ہے۔یہ امر قابل ذکر ہےکہ امریکہ کے عراق اور شام میں فوجی اڈے فلسطینی حمایتی تنظمیوں کے میزائلوں اور ڈرونز کے نشانے پر ہیں۔ امریکہ نے متعدد وارننگز بھی جاری کیں اور کچھ جوابی حملے بھی کئے تاہم ان تنظیموں کی جانب سے حملے نہیں رکے اور مسلسل جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں