غیرقانونی شناختی کارڈز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،18ہزار سے زائد منسوخ

شناختی کارڈ زکے غیر قانونی اجراء کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی سرگرم ہوگئی۔ نادرا نے 18 ہزار سے زائد شناختی کارڈ نشاندہی کے بعد منسوخ کر دیے۔ذرائع نادرا کے مطابق نادرا کی جانب سے محکمانہ احتساب اور انکوائری کے نظام کو مزید مضبوط بنا لیا گیا۔ جعلی شناختی کارڈ کے اجراء میں ملوث نادرا ملازمین کی نشاندہی بھی جاری ہے، ملوث ملازمین کے لیے برطرفی سمیت دیگر بڑی سزائیں دی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں