جنسی زیادتی اور قتل کے مجرم عمر بھر جیل میں رہیں گے

برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کا کہنا ہے کہ پولیس کو مزید اختیارات دینے کے حوالے سے21 مجوزہ قوانین منظوری کیلئے پارلیمنٹ میں پیش ہوں گے،مجوزہ قانون کے تحت جنسی زیادتی اور قتل کے مجرم عمر بھر جیل میں رہیں گے۔ نئے پارلیمانی سال کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ عصمت دری اور دیگر جنسی جرائم میں ملوث افراد کو جیل کی سزا میں رعایت نہیں ملے گی۔ پولیس مسروقہ اشیا برآمدگی کیلئے بغیر وارنٹ کسی بھی پراپرٹی میں داخل ہوسکے گی۔ شاہ چارلس نے کہا کہ مجرم کو اپنی سزا سننے کیلئے عدالت کے کٹہرے میں لازمی آنا ہوگا۔ قیدی جیل میں رہ کر شادی نہیں کرسکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیز ہولڈر لیز خرید سکیں گے، بےجا اخراجات پر اعتراض کرسکیں گے،14 سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ خریدنے کی اجازت نہ ہونا یقینی بنایا جائے گا۔ حکومت اسموک فری نیشن کیلئے کوششیں کرے گی۔ شاہ چارلس نے کہا کہ حکومت غیرقانی طور پر برطانیہ آنے والوں کا راستہ روکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں