افغان دارالحکومت کابل میں دھماکہ،7افراد جاں بحق

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکہ ایک مسافر گاڑی میں ہوا، سکیورٹی فورسز واقعےکی تحقیقات کر رہی ہیں، دھماکے کے بعد علاقے میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے حتمی خبر سامنے نہیں آسکی تاہم کہا جا رہا ہےکہ یہ ایک بم دھماکہ تھا، افغان حکام کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کچھ نہیں بتایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں