پاکستان کی ایک مرتبہ پھر یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے کی تردید

پاکستان نے ایک مرتبہ پھر یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے کی تردید کردی ہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان تنازعات کے شکار خطے کو ہتھیار فراہم نہیں کرتا، پاکستان نے ہمیشہ یوکرین تنازع کے مذاکراتی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ترجمان وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ اپنی پالیسی کے مطابق پاکستان تنازعات کے شکار خطے کو ہتھیار فراہم نہیں کرتا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے یوکرین کو اسلحہ فراہم کیا اور نا ہی اس کا ارادہ ہے۔ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یوکرین کے وزرائے دفاع کے درمیان 7 نومبر کو ٹیلیفونک گفتگو میں اس موضوع پر بات نہیں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں