5نومبر کے روز اپنی سالگرہ کے دن ویرات کوہلی جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کھیل رہے تھے۔ اس میچ میں انہوں نے سنچری سکور کرکے اپنی سالگرہ کے دن کو اس لحاظ سے بھی سپیشل بنایا کہ اس سنچری کے ساتھ انہوں نے بھارت کے لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ میچ کے دوران ویرات کوہلی بہت خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور ایک موقع پر اپنی اداکارہ بیوی کو دیکھتے ہوئے اسی کی فلم کے گیت ’ایویں ای ایویں ای‘ پر ڈانس کرنے لگے۔فلم میں اس گیت پر انوشکا شرما کے ساتھ رنویر سنگھ نے ڈانس کیا تھا۔
https://www.instagram.com/reel/CzRKhRlMcCg/?igshid=MWswdmxkbDQ0NmZwMQ==
اسی میچ میں ایک اور موقع پر ویرات کوہلی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے سٹائل میں ڈانس کرتے ہیں۔ ویرات کے ڈانس کی یہ ویڈیوز انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ساﺅتھ افریقہ کے خلاف اس میچ میں ویرات کوہلی نے 121گیندوں پر 101سکور بنائے تھے۔یہ ویرات کوہلی کی 49ویں سنچری تھی۔