18 سالہ لڑکے نے 35 سالہ خاتون سے محبت کی شادی کر لی

فیصل آباد کے 18 سالہ نوجوان شہزاد نے اپنی 35 سالہ کزن کومل سے محبت کی شادی کر لی ہے ، جس کی انٹرنیٹ پر دھوم مچ گئی ہے .تفصیلات کے مطابق 18 سالہ نوجوان شہزاد کا کہناتھا کہ پورے خاندان میں سب سے اچھی لگتی تھی ، بچپن سے محبت کرتا تھا، یہ بہت پیاری تھی، میری عمر 18 سال ہے اور شناختی کارڈ بھی بنا ہواہے،میں ساری رات سوتا نہیں تھا مجھے ان کی یاد آیا کرتی تھی ،میں انہیں شادی کے بعد پیار سے پنکی بلاتا ہوں ۔گھر والوں نے ابتدائی طور پر شادی سے انکار کیا اور مجھے بہت مار بھی کھانی پڑی ، گھر والے شادی کیلئے راضی نہیں تھے ۔35 سالہ کومل کا کہناتھا کہ میری عمر 35 سال ہے ، ہم رشتہ دار تھے ، ہم دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے ، انہیں مجھ سے محبت ہو گئی تھی ، جب مجھے پتا چلا کہ یہ مجھ سے محبت کرتے ہیں تو میں نے سوچا کہ ہماری عمر میں کافی فرق ہے ، پھر انہوں نے مجھے شادی کی پیشکش کی ۔ بہت مسئلے ہوئے لیکن ہم نے اپنے والدین کو منایا ، گھر والوں نے عمر کا مسئلہ نکالا ، شہزاد نے بھی اپنے والدین کو منایا، پھر شادی ہوئی ،، میں انہیں پیار سے مٹھو بلاتی ہوں ، سہیلیاں باتیں کرتی ہیں لیکن جب پیار کیا تو ڈرنا کیا ۔جب ان کو مار پڑتی تھی تو مجھے بہت برا لگتا تھا ، ہم نے گھر والوں کو کہا کہ ہم کوئی اور فیصلہ کریں اس سے پہلے آپ ہماری شادی کر دیں ۔ہمارے گھر والے اب بہت خوش ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں