Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

حوثی باغیوں نے امریکی ڈرون طیارہ فضا میں تباہ کر دیا

حوثی باغیوں نے یمن کی فضائی حدود میں پرواز کرنیوالے ڈرون کو تباہ کر دیا جس کی امریکی حکام نے بھی تصدیق کی ہے۔رائٹرز کے مطابق جدید ترین امریکی ڈرون ایم کیو-9 اس وقت مار گرایا گیا جب وہ یمن کی سمندری حدود میں داخل ہوا۔ امریکی آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ڈرون بین الاقوامی سمندر میں پرواز کر رہا تھا کہ اسے گرا دیا گیا۔حوثی حکام کی جانب سے کہا گیا کہ امریکی ڈرون خطے میں اسرائیل کی حمایتی سرگرمیوں میں مصروف عمل تھا۔ غزہ کے حق میں ہماری جنگی کارروائیاں امریکہ روک نہیں سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں