سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 172 رنز کا آسان ہدف دیدیا

ورلڈکپ کے 41 ویں میچ میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 172 رنز کا آسان ہدف دیدیا جس پر پاکستانی ٹیم مشکل میں آ گئی ہے تاہم آج شام بنگلورو میں بارش کا امکان بھی ہے اور اگر بارش مسلسل جاری رہتی اور میچ منسوخ ہوتا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا ، اس کا فائدہ پاکستان کو ہو گا۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا اور سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر سری لنکا کی پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 171 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی جس میں سب سے زیادہ رنز کوشل پریرا کے رہے جنہوں نے 51 رنز کی اننگ کھیلی، ان کے علاوہ اور کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو پایا۔ سری لنکا کی جانب سے پاتھم نسانکا اور کوشل پریرا نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن اوپننگ پر آنے والے پاتھم نسانکا محض2 رنز بنا کر سوتھی کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔ کوشل پریرا نے ففٹی سکور کرتے ہوئے 51 رنز بنائے۔ کوشل مینڈس 6، سدیرا 1، چریتھ 8، انجیلو میتھیو 16 ،دھنن جایا 19 ، چمیکا 6، دشمنتھا 1 اور دلشن 19رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ کی 8 پوائنٹس کیساتھ چوتھی پوزیشن جبکہ سری لنکا 4 پوائنٹس کے ساتھ 9ویں نمبر پر موجود ہے۔ دونوں ٹیمیں اب تک 8 میچز کھیل چکی ہیں، نیوزی لینڈ نے 4 میں جبکہ سری لنکا نے صرف 2 میچوں میں فتح حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں