زہریلی شراب پینے سے 2 سگے بھائیوں سمیت 3 نوجوان ہلاک

نواب شاہ میں زہریلی شراب پینے سے 2 سگے بھائیوں سمیت 3 نوجوان ہلاک ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق نوابشاہ میں 3 نوجوانوں نے شراب پینے کا پروگرام بنایا جن میں سے 2 سگے بھائی تھے، شراب خرید کر پینے سے ان کی حالت غیر ہو گئی جس کے بعد تینوں چل بسے۔ پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیں اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں