اسرائیل روزانہ چار گھنٹے کے لیے غزہ جنگ میں عارضی تعطل پر راضی

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ اسرائیل روزانہ 4گھنٹے کے لیے جنگ میں عارضی تعطل پر راضی ہوگیا ہے تاکہ غزہ میں امدادی سامان پہنچایا جاسکے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کو اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلیفونگ گفگتو میں روزانہ کی بنیاد پر جنگ میں عارضی تعطل کرنے پر زور دیا تھا۔امریکہ کے نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ جنگ میں توقف کے حوالے سے پہلا اعلان جمعرات کو کیا جائے گا۔ان کے مطابق اسرائیل نے جنگ میں چار گھنٹے کی روزانہ عارضی توقف کے وقت کا اعلان کم از کم تین گھنٹے پہلے کرنے کا وعدہ کیا ہے۔جو بائیڈن نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے مذاکرات کے دوران اسرائیل سے کہا تھا کہ تین دن سے زائد کے لیے جنگ میں تعطل کا اعلان کریں۔ تاہم انہوں نے جنگ بندی کے امکان کو مسترد کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں