نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے کہا ہے کہ سیمی فائنل کھینا اسپیشل ہوتا ہے لیکن ہوم ٹیم کے خلاف سیمی فائنل کھیلنا ایک بڑا چیلنج ہے ، اگر ہم خوش قسمتی سے سیمی فائنل میں پہنچے تو یہ کھیلنےکے لیے بھر پورتیاری کریں گے ۔سری لنکا سے جیتنےکے بعد کیوی کپتان نےکہا کہ کھلاڑیوں نے بہت اچھا پرفارم کیا ،ہمیں لگ رہا تھا کہ یہ پچ بھی ویسی ہی ہو گی جیسے پاکستان کے خلاف تھی لیکن ایسا نہیں تھا ۔ ان کاکہنا تھا کہ ہم جانتے تھے کہ سری لنکا کو ذرا سا بھی موقع دیاتو یہ ایک اچھی ٹیم ہے ۔
