چین میں شادی شدہ ہونے کے باوجود 3 مردوں سے جعلی شادیاں کرنے پر خاتون کو سخت سزا کا سامنا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق خاتون نے 3 مردوں سے جعلی شادیوں کے دوران ایک لاکھ ڈالرز تک رقم بھی وصول کی۔ ژو نامی 35 سالہ خاتون کے اصل شوہر سے ایک بیٹی ہے ، اس کے باوجود وہ 3 غیر مردوں میں کیوں دلچسپی لیتی رہیں، اصل معاملہ نکلا کہ ان کا اصل شوہر ایک کاروباری آدمی ہے اور شدید مصروفیات کے سبب بیوی کو ٹائم نہیں دیتا تھا جس پر مضطرب ہو کر انہوں نے انتہائی قدم اٹھایا۔خاتون نے غلط قدم اٹھاتے ہوئے 3 مردوں سے دوستی کی اور پھر جعلی شادیاں رچا لیں، اس دوران دھوکہ کھانے والے شوہروں نے ژو پر مختلف مواقع پر ایک لاکھ ڈالر کے قریب رقم لینے کا الزام بھی عائد کیا گیا جس پر معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اور ژو کو 10 سال قید سنائی جا سکتی ہے۔
