چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پرویز مشرف کی سزا کے خلاف اپیل کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ میں نے اپیل پڑھی ہے یہ ایک اچھی دستاویز ہے۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 4رکنی لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کی،سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیلیں بھی سماعت کیلئے منظور کرلیں،عدالت نے رجسٹرا ر آفس کو لاہور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف اپیلیں مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آئندہ سماعت اگلے جمعہ کو رکھ لیں،مشرف کے وکیل نے 4ہفتے کی مہلت مانگ لی،وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ مجھ ہدایات لینے کیلئے مزید وقت دیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ نے ایک ہی ہدایت لینی ہے کہ اپیل چلانی ہے یا نہیں۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مشرف کی سزا کے خلاف اپیل کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ میں نے اپیل پڑھی ہے یہ ایک اچھی دستاویز ہے، پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت 21نومبر تک ملتوی کردی گئی،سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کے علاوہ دیگر تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔
