آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کیسا رہے گا؟ جاری

ملک کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ روز بارش کے بعد آج دن بھر موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی” کے مطابق ملک کے شمالی علاقہ جات میں آج موسم سرد رہے گا جبکہ پنجاب، بالائی سندھ میں دن بھر موسم خشک اور صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی پیش گوئی سامنے آئی۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت علاقوں کو سردی کی شدید لہر نے لپیٹ میں لے رکھا ہے، کوئٹہ کا درجہ حرارت1 ڈگری سینٹی گریڈ، قلات کا 3، تربت، سبی میں 16، نوکنڈی 11 جبکہ تربت اور گوادر میں 19 ڈگریسینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں