نگران صوبائی وزیر کا بھائی ہینڈ فری لگائے پھاٹک کے قریب گھوم رہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آ گیا

کراچی میں ٹرین کی زد میں آ کر نگران صوبائی وزیر کا بھائی جاں بحق ہو گیا۔نجی ٹی وی ” کے مطابق نگران وزیر خدا بخش مری کا بھائی کراچی کے علاقے سٹیل ٹاؤن میں کانوں پر ہینڈ فری لگائے پھاٹک کے قریب گھوم رہا تھا کہ ٹریک پر آنے والی تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے افسوسناک واقعے کی شواہد کی روشنی میں تفیش شروع کر دی۔ متوفی محمد حسن مری کی نماز جنازہ کل صبح ملیر میں ادا کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں