انتخابات میں کامیابی کا مشن،(ن) لیگ نے الیکٹیبلز کیلئے بند دروازے کھول دیئے

انتخابات میں کامیابی یقینی بنانے کیلئے مسلم لیگ (ن )نے ملکی سیاست میں بڑا فیصلہ کیا ہے،(ن) لیگ نے الیکٹیبلز کیلئے بند دروازے کھول دیئے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق مسلم لیگ (ن )نے الیکٹیبلز کو پارٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،سروے کے مطابق (ن) لیگ کو پنجاب کی قومی اسمبلی کی 141جنرل نشستوں میں سے 90کے قریب نشستیں ملنے کا امکان ہے۔پارٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن )نے الیکٹیبلز کوپارٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ سروے کے نتائج کی بنیاد پر کیا۔قائد مسلم لیگ (ن ) نوازشریف کی خواہش ہے کہ پنجاب کی 141نشستوں میں سے کم از کم 120نشستیں حاصل کی جائیں،اس کیلئے نوازشریف نے رانا ثنا اللہ کو اہم ٹاسک سونپ دیا،نوازشریف نے کہاہے کہ جتنے بھی ناراض ارکان ہیں انہیں ہر صورت منایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں