اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھاری اضافہ ہو گیا

اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں بھاری اضافہ دیکھنے میں آیا ہے لیکن دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروباری میں شدید تیزی جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 289 روپے پر فروخت ہو رہاہے ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 16 اکتوبر سے اب تک 12 روپے مہنگا ہوچکا ہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے بعد سے اب تک 100 انڈیکس میں 825 پوائنٹس کا اضافہ ہواہے جس کے بعد مارکیٹ 56 ہزار کی بلند ترین سطح عبور کرتے ہوئے 56 ہزار 216 پوائنٹس پر پہنچ گئی ہے ۔اس کے علاوہ انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کی قیمت میں 77پیسے کا اضافہ ہو گیا،انٹربینک میں ڈالر 287روپے 80پیسے پر ٹریڈکر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں