Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے

ایف آئی اے نےسابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے مونس الٰہی کے اکاؤنٹس منجمدکردیئے ہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے یہ کارروائی منی لانڈرنگ کیس میں عمل لائی گئی ہے، پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے علاوہ ان کے فیملی ممبران کے اکاؤنٹس بھی بلاک کردیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے لاہور نے مونس الٰہی اوران کی فیملی کے100سے زائد اکاؤنٹ منجمد کیے ہیں، ان بینک اکاؤنٹس میں مبینہ طور پر کرپشن اورمنی لانڈرنگ کا پیسہ جمع کرایا گیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف آئی اے نے مونس کو عدالت سے اشتہاری قرار اور ان کے ریڈ وارنٹ جاری کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی کا ریڈ وارنٹ جاری کراکر انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں